غلامی میں نے پائی ہے معین_الدین چشتی کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
غلامی میں نے پائی ہے معین الدین چشتی کی
یہ خدمت ہاتھ آئی ہے معین الدین چشتی کی
تصور میں نگاہوں میں دل شیدا میں آنکھوں میں
عجب صورت سمائی ہے معین الدین چشتی کی
محمدؐ کو خدا چاہے محمدؐ آپ کو چاہیں
فدا ساری خدائی ہے معین الدین چشتی کی
جواب تخت شاہی کیوں نہ ہو پھر بوریا اپنا
مجھے حاصل گدائی ہے معین الدین چشتی کی
دعا کو باریابی جس جگہ حاصل نہیں ہوتی
وہاں اے دل رسائی ہے معین الدین چشتی کی
گدائے خاندان چشت بھٹکا ہے نہ بھٹکے گا
کہ رہبر رہنمائی ہے معین الدین چشتی کی
وصال خاص حاصل ہے رہے گا وصل محشر تک
خدائی کب جدائی ہے معین الدین چشتی کی
میں اپنے مرشد کامل کے صدقے کیفؔ ہو جس نے
مئے الفت پلائی ہے معین الدین چشتی کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.