کلام_خدا ہے کلام_محمد
کلام خدا ہے کلام محمد
خدا خود ہے گویا بنام محمد
ہر اک شئے کی تشکیل نور نبی سے
نظام جہاں ہے نظام محمد
کہی چار حرفوں میں نعت مکمل
خدائے جہاں نے بنام محمد
خدا کی قسم ہے خدا جانتا ہے
خدا ہی سے پوچھو مقام محمد
ذرا ان کی نسبت سے رب کو پکارو
سبھی کچھ ملے گا بنام محمد
وہی اصل توحید کا بادہ کش ہے
یہ مے جس نے پائی بہ جام محمد
نہ دنیا کا غم ہے نہ عقبیٰ کا دھڑکا
بڑا مطمئن ہے غلام محمد
بناتا ہوں ہر ایک بگڑی اسی سے
عجب اسم اعظم ہے نام محمد
خدا کا بھی عرفان آساں ہے لیکن
سمجھنا ہے مشکل مقام محمد
غلام محمد ہوں کہنا تو آساں
مگر بن تو جاؤ غلام محمد
نبوت تعین رسالت تعین
تعین سے آگے مقام محمد
اسی سے ہے کاملؔ مری کج کلاہی
منم از سگانِ غلامِ محمد
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 140)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.