امام_مرسلیں تم ہو امام_انبیا تم ہو
امام مرسلیں تم ہو امام انبیا تم ہو
غریبوں کا سہارا بے کسوں کا آسرا تم ہو
تمہارے قول سے جانا خدا کو اور خدائی کو
تمہیں معلوم رب کیا ہے جو رب جانا کہ کیا تم ہو
کلام اولیں ہو تم کلام آخریں ہو تم
جہاں کی ابتدا تم ہو جہاں کی انتہا تم ہو
تمہیں ہو شافع محشر تمہیں ہو شافع کوثر
مرے ہر درد کا درماں مرے دکھ کی دوا تم ہو
کلیمؔ انسانیت پائی ہے سب نے مرے آقا سے
ہر اک انسان کے رہبر سبھوں کے رہنما تم ہو
- کتاب : Nazran-e-Resalat (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.