محمد مجتبیٰ لکھوں محمد مصطفیٰ لکھوں
محمد مجتبیٰ لکھوں محمد مصطفیٰ لکھوں
جہاں بھر میں وہ اعلیٰ ہیں تو اس سے بڑھ کے کیا لکھوں
نبیٔ آخری کو کیوں نہ ختم الانبیا لکھوں
یہ الفت کا تقاضہ ہے کہ محبوب خدا لکھوں
رخ تاباں جو سر تا پا تجلی ہی تجلی ہے
انہیں شمس الضحیٰ لکھوں انہیں بدرالدجیٰ لکھوں
مدینہ کی غبار رہ ہے سرمہ اپنی آنکھوں کا
مدینہ کی زمیں کی خاک کو خاک شفا لکھوں
جو فیضان محمد ہے وہ اول بھی ہے آخر بھی
اسی کو ابتدا لکھوں اسی کو انتہا لکھوں
مرے سرکار نے جو راستہ ہم کو دکھایا ہے
اسے بس راہ جنت مغفرت کا راستہ لکھوں
ہمہ تن گوش ہو جاؤں کلیمؔ ان کی ستائش میں
زباں پر نام ان کا آئے تو صل علی لکھوں
- کتاب : Nazran-e-Resalat (Pg. 20)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.