شافع_محشر ساقیٔ_کوثر
شافع محشر ساقیٔ کوثر
والیٔ امت قوم کا رہبر
سارے انسانوں سے برتر
صلی اللہ علیہ وسلم
اپنی خدمت خود کر لینا
کام سبھوں کے خود سر لینا
ان کی طبیعت خلق کا محور
صلی اللہ علیہ وسلم
بھوکے رہ کر سب کو کھلاتے
ننگوں کو کپڑے پہناتے
کتنے اچھے کتنے بہتر
صلی اللہ علیہ وسلم
گالیاں سن کر پھول بچھائیں
سہہ کے جفائیں دیتے دعائیں
وہ ہیں کلیمؔ ایثار کے خوگر
صلی اللہ علیہ وسلم
- کتاب : Nazran-e-Resalat (Pg. 44)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.