Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بہت نکلے آنسو برائے مدینہ

کمال وارثی

بہت نکلے آنسو برائے مدینہ

کمال وارثی

MORE BYکمال وارثی

    بہت نکلے آنسو برائے مدینہ

    خدایا نظر اب تو آئے مدینہ

    مسافر چلے جب مدینے کی جانب

    فضاؤں میں گونجی صدائے مدینہ

    وہ آرام گاہے رسولِ خدا ہے

    بھلا کیوں نہ ہو دل فدائے مدینہ

    منور منور مدینے کے ذرّے

    معطّر معطّر فضائے مدینہ

    حبیبِ خدا کی تجلی ہے ا س میں

    بھلا کیوں نہ پھر جگمگائے مدینہ

    حرم رات دن اس کے پیشِ نظر ہے

    ہے شاہوں سے بہتر گدائے مدینہ

    کمالِؔ حزیں کو نہیں فکرِ محشر

    ملی جب سے دل کو ضیائے مدینہ

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 99)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے