Sufinama

ہے جملہ جہاں پرتوِ انوار محمد

کامل شطاری

ہے جملہ جہاں پرتوِ انوار محمد

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    ہے جملہ جہاں پرتوِ انوار محمد

    ہر سمت سے ہے دعوتِ دیدار محمد

    کتنوں ہی نے پایا انہیں اور پھر بھی نہ پایا

    اسرار ہی اسرار ہیں اسرارِ محمد

    کھوئی ہوئی دنیائے محمد ہی سے پوچھو!

    کیا تھا اثر لذت گفتار محمد

    سرشار مئے عشق ہوں، سرشار مئے عشق

    میخوارِ محمد ہوں میں میخوار محمد

    صدیق و عمر ہوں کہ وہ عثمان و علی ہوں

    چھنتے ہیں ہر اک پردے انوار محمد

    تشبیہ کا آئینہ ہے، تنزیہہ کا جلوہ

    اللہ کا دیدار ہے دیدارِ محمد

    ہوتا ہے زباں پر مری، جو کچھ بھی عطا ہو

    افکار سخن ہیں مرے افکار محمد

    قربان ترے فضل، تری شان کرم کے

    اللہ دکھا دے مجھے دربار محمد

    نسبت بھی عجب چیز ہے محبوب خدا سے

    مطلوب دو عالم ہے طلب گار محمد

    مرنا ہی محبت میں حیات ابدی ہے

    اچھا ہے کہ اچھا نہ ہو بیمارِ محمد

    ہوتے ہیں ادا عشق کے سجدے یہیں کاملؔ

    ہیں طاق حرم ابروئے خم دارِ محمد

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 52)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے