ہے جملہ جہاں پرتو_انوار_محمد
ہے جملہ جہاں پرتو انوار محمد
ہر سمت سے ہے دعوت دیدار محمدؐ
کتنوں ہی نے پایا انہیں اور پھر بھی نہ پایا
اسرار ہی اسرار ہیں اسرار محمد
کھوئی ہوئی دنیائے محمدؐ ہی سے پوچھو
کیا تھا اثر لذت گفتار محمدؐ
سرشار مے عشق ہوں سرشار مے عشق
مے خوار محمدؐ ہوں میں مے خوار محمدؐ
صدیق و عمر ہوں کہ وہ عثمان و علی ہوں
چھنتے ہیں ہر اک پردہ انوار محمدؐ
تشبیہ کا آئینہ ہے تنزیہہ کا جلوہ
اللہ کا دیدار ہے دیدار محمدؐ
ہوتا ہے زباں پر مری جو کچھ بھی عطا ہو
افکار سخن ہیں مرے افکار محمدؐ
قربان ترے فضل تری شان کرم کے
اللہ دکھا دے مجھے دربار محمدؐ
نسبت بھی عجب چیز ہے محبوب خدا سے
مطلوب دو عالم ہے طلب گار محمد
مرنا ہی محبت میں حیات ابدی ہے
اچھا ہے کہ اچھا نہ ہو بیمار محمد
ہوتے ہیں ادا عشق کے سجدے یہیں کاملؔ
ہیں طاق حرم ابروئے خم دار محمد
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 52)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.