Sufinama

آپ کونین کی ہیں جانِ رسول عربی

کامل شطاری

آپ کونین کی ہیں جانِ رسول عربی

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    آپ کونین کی ہیں جانِ رسول عربی

    دو جہاں آپ پہ قربان رسولِ عربی

    آپ بھولے نہ کبھی ہم سے گنہ گاروں کو

    یاد ہیں آپ کے احسان رسول عربی

    جب کبھی یاد کیا تم کو تڑپتے دل سے

    مشکلیں ہو گئیں آسان رسول عربی

    آپ کے صدقے میں، امواج حوادث کی قسم!

    سیکڑوں ٹل گئے طوفان رسول عربی

    آپ کے بندے کو اور دغدغۂ محشر ہو؟

    میرے دشمن ہوں پریشان رسول عربی

    شکر کس منہ سے ادا ہو کہ ہمارے دل میں

    آپ کا درد ہے مہمان رسولِ عربی

    روح کرتی ہے مری آپ کے روضے کا طواف

    جاں ہے سو جان سے قربان رسول عربی

    یاد طیبہ کی کلیجے سے لگی رہتی ہے

    زندگی کا ہے یہ سامان رسول عربی

    بابی انت و امی کبھی اک چشم کرم

    عام ہے آپ کا فیضان رسول عربی

    زندگی اس کی ہے، موت اس کی ہے، بجھے اس کا

    ہو گیا تم پہ جو قربان رسول عربی

    آپ سے ربط محبت میں عجب لذت ہے

    تازہ ہو جاتا ہے ایمان رسول عربی

    آپ کے پائے مبارک ہوں سر کاملؔ ہو

    مرنے والے کا ہے ارمانِ رسول عربی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 166)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے