آپ کونین کی ہیں جان رسول_عربی
آپ کونین کی ہیں جان رسول عربی
دو جہاں آپ پہ قربان رسول عربی
آپ بھولے نہ کبھی ہم سے گنہ گاروں کو
یاد ہیں آپ کے احسان رسول عربی
جب کبھی یاد کیا تم کو تڑپتے دل سے
مشکلیں ہو گئیں آسان رسول عربی
آپ کے صدقے میں امواج حوادث کی قسم
سیکڑوں ٹل گئے طوفان رسول عربی
آپ کے بندے کو اور دغدغۂ محشر ہو
میرے دشمن ہوں پریشان رسول عربی
شکر کس منہ سے ادا ہو کہ ہمارے دل میں
آپ کا درد ہے مہمان رسول عربی
روح کرتی ہے مری آپ کے روضے کا طواف
جاں ہے سو جان سے قربان رسول عربی
یاد طیبہ کی کلیجے سے لگی رہتی ہے
زندگی کا ہے یہ سامان رسول عربی
بابی انت و امی کبھی اک چشم کرم
عام ہے آپ کا فیضان رسول عربی
زندگی اس کی ہے موت اس کی ہے بجھے اس کا
ہو گیا تم پہ جو قربان رسول عربی
آپ سے ربط محبت میں عجب لذت ہے
تازہ ہو جاتا ہے ایمان رسول عربی
آپ کے پائے مبارک ہوں سر کاملؔ ہو
مرنے والے کا ہے ارمان رسول عربی
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 166)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.