Sufinama

ہر اک بندہ بھرتا ہے دم آپ کا

کامل شطاری

ہر اک بندہ بھرتا ہے دم آپ کا

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین حسن چشتی (اجمیر۔ہندوستان)

    ہر اک بندہ بھرتا ہے دم آپ کا

    نہیں کس پہ خواجہ کرم آپ کا

    جھکیں کیوں نہ شیخ و برہمن یہاں

    خدا آپ کا ہے صنم آپ کا

    ہزاروں نگاہیں ادھر بچھ گئیں

    اٹھا جس طرف بھی قدم آپ کا

    کیا مجھ کو ہر ایک سے بے نیاز

    دو عالم کی دولت ہے غم آپ کا

    ستم کے پڑیں لاکھ پردے تو کیا

    کہیں چھپ سکا ہے کرم آپ کا

    خدا کی بزرگی دلاتا ہے یاد

    یہ روضہ خدا کی قسم آپ کا

    کھلا ہم پہ عقدہ یہ اجمیر میں

    خدا کا کرم ہے کرم آپ کا

    اسی سے تو ہے زندگانی مری

    سلامت رہے درد و غم آپ کا

    خدا جانے میں کتنے سجدے کروں

    جو مل جائے نقش قدم آپ کا

    خبر آپ کاملؔ کی لیں یا نہ لیں

    وہ ہے بندۂ بے درم آپ کا

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 19)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے