بہت غمگین ہے یہ دل ہمارا یا رسول اللہ
بہت غمگین ہے یہ دل ہمارا یا رسول اللہ
دکھاؤ شکل شیدا ہے تمہارا یا رسول اللہ
تمہیں محبوب خالق ہو شفیع روز محشر ہو
تمہاری ذات عالی کا سہارا یا رسول اللہ
شب معراج میں جس دم ملے ہو حق سے تم باہم
تمہیں حق رب ارنی کہہ پکارا یا رسول اللہ
جھلک دکھلائیے مجھ کو نہ اب فرقت میں ترساؤ
جدائی کس طرح ہووے گوارا یا رسول اللہ
پڑا ہوں ہند میں مضطر کرو گر اک نظر مجھ پر
تو ہو جائے یہاں سے اب کنارا یا رسول اللہ
دل بیزار کمترؔ کو در اقدس پہ بلواؤ
غم فرقت میں مرتا ہے بچارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.