افسر_انبیا شاہ_ہر دوسرا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
افسر انبیا شاہ ہر دوسرا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
ہے سہارا ترا سب کو روز جزا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
تم حبیب خدا شاہ ہر دو جہاں مجھ کو توصیف لکھنے کی تاب کہاں
جب کہ قرآن میں حق نے کی خود ثنا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
عرش اعظم پہ حق نے بلایا تمہیں اپنا مطلوب خود ہی بنایا تمہیں
کسی کو بھی نہیں مرتبہ یہ ملا یا نبی مصطفیٰ یا مصطفیٰ
شب معراج میں جب گئے عرش پر کی فرشتوں نے دھوم بایک دگر
حور و غلماں میں ہر جا یہی شور تھا یا نبیؐ مصطفیٰؐ یا نبی مصطفیٰؐ
بوجھ میرے گناہوں کا سر پہ رکھا کس طرح ہوگا پار بیڑا میرا
کشتی عاصیاں کے تم ہو نا خدا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
جب کہ خورشید محشر ہو سر پر کھڑا نفسی نفسی پکاریں گے سب انبیا
مجھے دامن کے نیچے چھپانا ذرا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ
یہ عرض ہے تم سے حبیب خدا اک نظر ہو ادھر شاہ ہر دوسرا
اپنے در پر یہ کمترؔ کو لیجیے بلایا یا نبی مصطفیٰ یا نبی مصطفیٰ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.