دیکھ کے اوجِ مرتبہ سرورِ کائنات کا
دیکھ کے اوجِ مرتبہ سرورِ کائنات کا
میں ہوں غلام ادنیٰ سا سرورِ کائنات کا
خاکِ شفا ہے جس کی خاک ایسی زمین کو سلام
نقش ہے جس پہ نقش پا سرورِ کائنات کا
بحر کرم تھا مؤجزن عرش تھا ساحلِ مراد
نورِ خدا تھا نا خدا سرورِ کائنات کا
دینائے جہل و کفر کو جس نے دکھائی راہِ حق
وہ تھا پیام و معجزہ سرورِ کائنات کا
یوں تو کنولؔ ہے بے نوا پھر بھی ہے ایک التجا
قرب ہو مجھ کو اے خدا سرورِ کائنات کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.