بے تابیٔ غم کا نہ مرے دل پہ اثر ہو
بے تابیٔ غم کا نہ مرے دل پہ اثر ہو
اے رحمتِ کونین عنایت کی نظر ہو
ممکن ہی نہیں کفر کا ایماں پہ اثر ہو
جب جلوۂ محبوبِ خدا پیشِ نظر ہو
پھیلا ہے اجالا یہ محمد ہی کے دم سے
ہو چشمِ بصیرت تو حقیقت پہ نظر ہو
وابستہ میں تجھ سے رہوں اے دامنِ رحمت
دنیا کی خبر ہو کہ نہ ہو تیری خبر ہو
اک عمر سے دل میں ہے کنولؔ بس یہی حسرت
سرکار کی چوکھٹ پہ مری عمر بسر ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.