کرم اتنا تو مجھ پر اے مرے سرکار ہو جائے
کرم اتنا تو مجھ پر اے مرے سرکار ہو جائے
کہ جب میں سر جھکا لوں آپ کا دیدار ہو جائے
مرے وارث کی جو مجھ پر نظر اک بار ہو جائے
بہت آساں مری ہر منزل دشوار ہو جائے
نہ پوچھو جلوۂ وارث کی عظمت مختصر یہ ہے
اگر بے خود اسے دیکھے تو وہ ہشیار ہو جائے
میرے دل سے کوئی پوچھے حقیقت عشق وارث کی
یہ وہ مے ہے کہ جو پی لے وہی سرشار ہو جائے
عنایت کی نظر سے دیکھ لیں مجھ کو اگر وارث
مری سوئی ہوئی قسمت ابھی بیدار ہو جائے
رواں ہے بحر غم میں مدتوں سے کشتیٔ فرحتؔ
کرم کر دیں اگر وارث تو بیڑا پار ہو جائے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 168)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.