مدینے کی طرف میں تشنہ دل جاتا ہوں اس خاطر
مدینے کی طرف میں تشنہ دل جاتا ہوں اس خاطر
کہ جامِ بیخودی مجھ کو پلاؤ یا رسول اللہ
تو ہی غمخوار ہے میرا تو ہی دلدار ہے میرا
مجھے اغیار سے ہر دم بچاؤ یا رسول اللہ
بصدق و عجز و مسکینی، پڑا ہوں راہ میں تیری
محبت اور شفقت سے اٹھاؤ یا رسول اللہ
تری دوری و مہجوری سے ہوں میں بے قرار آقا
مرا یہ داغِ مہجوری مٹاؤ یا رسول اللہ
خدارا موت سے پہلے مری آنکھیں یہ روشن ہوں
تجلی نورِ عرفانی دکھاؤ یا رسول الله
درِ سلطان پہ طوقِ بندگی ڈالے کریمؔ آیا
اسے خوانِ کرم سے کچھ کھلاؤ یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.