تیرے دیدار کی خاطر میری آنکھیں ترستی ہیں
تیرے دیدار کی خاطر میری آنکھیں ترستی ہیں
وفورِ غم سے دل ہے پارا پارا یا رسول اللہ
تو محبوبِ خدا بھی اور ختم الانبیا بھی ہے
خدائی بھی خدا بھی ہے تمہارا یا رسول اللہ
ترے دریائے رحمت میں رکی کشتی یہ کیوں میری
اگر ہو فضل تو دیکھیں کنارا یا رسول اللہ
میں سائل عاجز و مفلس گداگر تیرے در کا ہوں
ترا ذیشان و عالی ہے دوارا یا رسول اللہ
کریمیؔ نعت خواں در پر کھڑا ہے اے شہِ والا
کرم فرما کہ ہے یہ بے سہارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.