کون ہے جلوہ_نما شاہد_وحدت کے سوا
کون ہے جلوہ نما شاہد وحدت کے سوا
دونوں عالم میں نہیں اس کی حقیقت کے سوا
مردہ سے یاد ہو زندہ کی یہ ممکن ہی نہیں
ذکر اور ورد کو ہم کیا کہیں غفلت کے سوا
خود سے ہی کر کے رکوع خود ہی کو سجدہ کر لے
چھوڑ دے سارے عمل حق کی شریعت کے سوا
ایک کو مان کے پھر ایک میں دے خود کو مٹا
پائی ہے کس نے بقا اپنی شہادت کے سوا
خوب ہم دیکھ چکے دیر و حرم کو تیرے
کوئی صورت نہیں پائی تری صورت کے سوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.