جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں
تو بھی وہیں پہ جا جس در پر سب کی بگڑی بنتی ہے
ایک تری تقدیر بنانا ان کے لئے کچھ بات نہیں
ذکرِ نبی میں جو دن گزرے وہ دن سب سے بہتر ہیں
یادِ نبی میں جو رات گزرے اس سے بہتر رات نہیں
غور تو کر سرکار کی تجھ پر کیسی خاص عنایت ہے
کوثرؔ تو ہے ان کا ثنا خواں یہ معمولی بات نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.