Font by Mehr Nastaliq Web

نازاں ہے جس پہ حسن وہ حسنِ رسول ہے

کوثر نیازی

نازاں ہے جس پہ حسن وہ حسنِ رسول ہے

کوثر نیازی

MORE BYکوثر نیازی

    نازاں ہے جس پہ حسن وہ حسنِ رسول ہے

    یہ کہکشاں تو آپ کے قدموں کی دھول ہے

    اے رہروانِ شوق یہاں سر کے بل چلو

    طیبہ کے راستے کا تو کانٹا بھی پھول ہے

    ہر اک قدم پہ اس میں ضروری ہے احتیاط

    عشق بتاں نہیں ہے یہ عشقِ رسول ہے

    زاہد خیال پیرویِ مصطفیٰ رہے

    پھر اس کے بعد تیری عبادت قبول ہے

    منبر ہو یا کہ دار نہ جائے گی یادِ یار

    اے دل یہ اہلِ عشق و وفا کا اصول ہے

    باطل کے سامنے نہ جھکاؤں گا سر کبھی

    میری نظر میں اسوۂ ابنِ بتول ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Zar-e-Gul (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے