خبرا حسن_دل_آرائے_رسول_عربی
خبرا حسن دل آرائے رسول عربی
خود ہے اللہ بھی شیدائے رسول عربی
اپنی آنکھوں کا ہر اک اس کو بنائے سرمہ
گر ملے خاک کف پائے رسول عربی
ابر رحمت ابھی سب دفتر عصیاں دھو دے
کاش آ جائے ذرا پائے رسول عربی
کیوں نہ ہو فخر مدینہ کی زمیں کو حاصل
اس نے پائے ہیں کف پائے رسول عربی
ہر دمک میں ہے اسی نور کا جلوہ دیکھو
صاف روشن ہے تجلائے رسول عربی
ہم گنہ گاروں کو دلوائی ہے اللہ سے اماں
ہم پہ کیا کیا ہیں عطاہائے رسول عربی
شب معراج ملک کہتے تھے سبحان اللہ
دیکھ کر حسن دل آرائے رسول عربی
سر تو خم ہوتے ہیں تسلیم کو جس کے آگے
ہے وہ زیبا قد زیبائے رسول عربی
خلق کرتی ہے سدا میری تواضع کیا کیا
سر میں ہے میرے جو سودائے رسول عربی
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 97)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.