بے مثل کمالِ قدرت ہیں محبوب خدا سلطان رسل
بے مثل کمالِ قدرت ہیں محبوب خدا سلطان رسل
کونین میں دُر یکتا ہیں توحید نما سلطانِ رسل
جب خلوتِ وحدت میں پہنچے جز سرِ خفی کچھ بھی نہ رہا
معراج کی شب یہ راز کھلا ہیں رازِ خدا سلطان رسل
وہ ذرے راہ نما ہوں گے جو قدموں میں بچھ جائیں گے
ہیں مہر ہدیٰ از سرتا پا محبوبِ خدا سلطان رسل
جب خلق فشاں سرکار ہوئے جو ظالم تھے انسان بنے
اخلاق خدا کے قاسم ہیں بارانِ عطا سلطانِ رسل
ہر سائل کو اس در سے ملا محروم کبھی کوئی نہ گیا
ہیں ابرِ کرم گنج بخشش بارانِ عطا سلطانِ رسل
ہر سینہ مثلِ طور ہوا ہر قلب سراجِ نور بنا
عالم میں ہوئے جب نور فشاں خورشید لقا سلطانِ رسل
اب ذات کے جلوے اے خادم ہم حسن صفت میں دیکھیں گے
جب ذات و صفت کے مظہر ہیں برہان خدا سلطانِ رسل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.