سلطان ہے وہ مملکتِ عز و جاہ کا
سلطان ہے وہ مملکتِ عز و جاہ کا
جو ہے غلامِ خواجۂ عالم پناہ کا
سایہ میں اپنے رحمتِ باری نے لے لیا
عرشِ خد امقام ہے عاشق کی آہ کا
مجھ سے خطا نہ ہو تو کرم کس پہ ہو ترا
بخشش سے تیری رشتہ ہے میرے گناہ کا
تیری عطا سے میرے خطائیں ہیں ملتجی
صدقہ عطا ہو اپنی کرم کی نگاہ کا
رحمت نے تیری دامنِ بخشش میں لے لیا
رشتہ ترے کرم سے ہے میرے گناہ کا
میری نظر میں ہیچ ہے یہ ساری کائنات
زیبِ نظر ہے جلوہ تری بارگاہ کا
اس کے کرم نے دامنِ رحمت میں لے لیا
خادمؔ یہ ہے مقام ہمارے گناہ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.