Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اسرارِ اؤلیا ہیں عثمان مکے والے

خادم حسن اجمیری

اسرارِ اؤلیا ہیں عثمان مکے والے

خادم حسن اجمیری

MORE BYخادم حسن اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)

    اسرارِ اؤلیا ہیں عثمان مکے والے

    ہمراز انبیا ہیں عثمان مکے والے

    خواجہ کے پیشوا ہیں عثمان مکے والے

    رہبر کے رہنما ہیں عثمان مکے والے

    وہ جلوۂ خدا ہیں یا نور مصطفیٰ ہیں

    کیا جانیئے کہ کیا ہیں عثمان مکے والے

    حسنین کی ضیا ہیں مولا علی کی جاں ہیں

    انوارِ مصطفیٰ ہیں عثمان مکے والے

    خادمؔ تو کس لئے ہے درد و الم سے مضطر

    ہر درد کی دوا ہیں عثمان مکے والے

    مأخذ :
    • کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 110)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے