میری آنکھوں میں ہے نقشہ خواجۂ عثمان کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)
میری آنکھوں میں ہے نقشہ خواجۂ عثمان کا
میرے دل میں ہے سراپا خواجۂ عثمان کا
یا الٰہی پھر اسی کا مجھے ساغر ملے
جس نے متوالا بنایا خواجۂ عثمان کا
خانۂ اللہ میں اس نے بنایا اپنا گھر
جس نے دل میں گھر بنایا خواجۂ عثمان کا
عرش سے آئے ملک اس کی زیارت کے لئے
جس نے دیکھا روئے زیبا خواجۂ عثمان کا
یا معین الدین تیرے در پر پڑا ہے بے نوا
ہو عطا کچھ صدقہ شاہا خواجۂ عثمان کا
مشکلیں دم بھر میں سب آسان میری ہوگئیں
جب زباں پر نام آیا خواجۂ عثمان کا
اس سے بڑھ کر اور کیا کرتا کرم خواجہ مرا
ہاں مجھے خادمؔ بنایا خواجۂ عثمان کا
- کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 111)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.