Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا کا نور ہے یا ہے ضیائے عثمانی

خادم حسن اجمیری

خدا کا نور ہے یا ہے ضیائے عثمانی

خادم حسن اجمیری

MORE BYخادم حسن اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)

    خدا کا نور ہے یا ہے ضیائے عثمانی

    نبی کا جلوہ ہے یا ہے لقائے عثمانی

    خدا کے گھر کا اجالا خدا کے گھر کا چراغ

    ضیائے کعبۂ رب ہے ضیائے عثمانی

    میں ان نگاہوں کے قربان ان دلوں کے نثار

    بسا ہو جن میں جمالِ لقائے عثمانی

    میں کیوں کسی سے مدد مانگوں مشکلوں کے وقت

    میرے معیں ہیں لطف و عطائے عثمانی

    نہ کیوں ہو فخرِ جہاں خادمِؔ شہ عثماں

    ہے تاجداروں سے برتر گدائے عثمانی

    مأخذ :
    • کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 119)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے