وہ عشق دل نے پایا عثمان ہرونی کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)
وہ عشق دل نے پایا عثمان ہرونی کا
جو حسن بن کے چمکا عثمان ہرونی کا
دونوں جہان چھانے اک اک حسیں کو دیکھا
ثانی مگر نہ پایا عثمان ہرونی کا
اس نے خدا کو دیکھا اس نے نبی کو دیکھا
جس نے جمال دیکھا عثمان ہرونی کا
کعبہ میں ماہ بن کر کاشی میں مہر بن کر
نورِ جمال چمکا عثمان ہرونی کا
محبوبِ انبیا ہے مقصودِ اؤلیا ہے
یہ حسن یہ سراپا عثمان ہرونی کا
بدرِ کمال بن کر وہ چمکا دوجہاں میں
جس نے جمال دیکھا عثمان ہرونی کا
اللہ سے دعا ہے یہ خادمِؔ حزیں کی
پھر روضہ مجھ کو دکھلا عثمان ہرونی کا
- کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 120)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.