خدا کی قسم اس کی قسمت بڑی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)
خدا کی قسم اس کی قسمت بڑی ہے
جسے حسبِ عثمان کی دولت ملی ہے
وہ کیوں در بدر ٹھوکریں کھائے جاکر
جسے تیرا در تیری چوکھٹ ملی ہے
مبارک طوافِ حرم حاجیوں کو
مرا کعبۂ خواجہ تمہاری گلی ہے
جہاں بٹتا ہے شاہِ عثماں کا صدقہ
وہ بزمِ کرم بزمِ ہندالولی ہے
جہاں سر بسجدہ ہیں سب شان والے
تمہیں وہ بلندی وہ رفعت ملی ہے
وہ فخرِ جہانِ محبت ہے خادمؔ
جسے الفتِ شاہِ عثماں ملی ہے
قیامِ دو عالم ہے اس دل سے خادمؔ
جسے حبِ عثماں میں بے کلی ہے
- کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 116)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.