Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بذاتِ خود نہاں یا خواجہ عثمان

خادم حسن اجمیری

بذاتِ خود نہاں یا خواجہ عثمان

خادم حسن اجمیری

MORE BYخادم حسن اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)

    بذاتِ خود نہاں یا خواجہ عثمان

    بشانِ حق عیاں یا خواجہ عثماں

    توئی سب میں نہاں یا خواجہ عثماں

    توئی سب سے عیاں یا خواجہ عثماں

    جسے کہتے ہیں سب اللہ کا گھر

    وہ گھر تیرا مکاں یا خواجہ عثماں

    یہی ہے اسمِ اعظم کی تلاوت

    رہے وردِ زباں یا خواجہ عثماں

    میں اس ٹوٹے ہوئے دل کی کہانی

    کروں کس سے بیاں یا خواجہ عثماں

    تمہارے روئے انور کی جھلک سے

    منور ہے جہاں یا خواجہ عثماں

    عطا کیجئے مجھے اپنی محبت

    طفیلِ عاشقاں یا خواجہ عثماں

    یہ خادمؔ آپ کا اپنی مصیبت

    کرے کس سے بیاں یا خواجہ عثماں

    مأخذ :
    • کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 117)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے