Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ آگاہِ رازِ جلی و خفی ہے

خادم حسن اجمیری

وہ آگاہِ رازِ جلی و خفی ہے

خادم حسن اجمیری

MORE BYخادم حسن اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ عثمانی ہارونی (جنت المعلیٰ۔مکہ)

    وہ آگاہِ رازِ جلی و خفی ہے

    جسے شاہِ عثماں کی الفت ملی ہے

    انہیں دین و دنیا کی دولت کا کیا غم

    جنہیں تیری الفت کی نعمت ملی ہے

    محیطِ جہاں تیری فیاضیاں ہیں

    تو فیضِ محمد تو لطفِ علی ہے

    پیو مے کشوں اور سب کو پلاؤ

    مئے حبِ عثمان چشتی ملی ہے

    ہے تاجِ شہنشاہی خواجہ کا شاہد

    تیرے گنجِ رحمت سے شاہی ملی ہے

    تیرا حسن حسنِ ازل کا سراپا

    تیرا عشق عشقِ نبی و علی ہے

    وہ فخرِ سلاطینِ عالم ہے خادمؔ

    جسے خدمتِ شاہِ عثماں ملی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Moin-ul-Kul (Pg. 118)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے