محبوبِ کبریا کا داماں ابوالعلا ہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-بھارت)
محبوبِ کبریا کا داماں ابوالعلا ہیں
محشر کے دن اماں کا ساماں ابوالعلا ہیں
روشن ہے اس کا سینہ انوارِ ایزدی سے
قسمت سے جس کے دل میں مہماں ابوالعلا ہیں
محروم کیسے جائے اس در سے کوئی سائل
جب کشور عطا کے سلطاں ابوالعلا ہیں
کیسے نہ سر جھکائیں اس در پہ اہلِ عرفاں
اقلیم معرفت کے سلطاں ابوالعلا ہیں
سب حق پرست ان پر قربان ہو رہے ہیں
قبلہ ابو العلا ہیں ایماں ابوالعلا ہیں
کیسے اماں نہ پائے سایہ میں ان کے عالم
ہر درد و دکھ کے خادم درماں ابوالعلا ہیں
اس دل کو کیوں نہ چاہیں سب رازدار خادمؔ
جس دل میں راز بن کر مہماں ابوالعلا ہیں
- کتاب : Anwarul Ula (Pg. 249)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.