خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا
آپ آئیں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا
حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے
میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا
عشقِ سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں
بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا
جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو
اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہوگا
حشر میں اس کو بھی سینے سے لگایئں گے حضور
جس گنہگار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا
ماہِ طیبہ کی تجلی بھی نرالی ہوگی
آپ کے گرد بھی اصحاب کا بالا ہوگا
صلہ نعت نبی پائے گا جس دن خالدؔ
وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.