محو گردش ہے سدا جام ابو طالب کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابو طالب بن عبدالمطلب (مکہ-سعودی عرب)
محو گردش ہے سدا جام ابو طالب کا
دیپ روشن ہے سر عام ابو طالب کا
کچھ وہ سمجھا نہیں پیغام ابو طالب کا
جس کے دل میں نہیں اکرام ابو طالب کا
سر جھکاتے ہیں ادب اور عقیدت کے ساتھ
اہل دل لیتے ہیں جب نام ابو طالب کا
کربلا ہو، وہ ہو مشہد کہ گلستان نجف
چار جانب ہے کرم عام ابو طالب کا
کون کہتا ہے کہ وہ داخل اسلام نہ تھے
خود ہے ممنون یہ اسلام ابو طالب کا
شاہ عالم کے کفیل آپ بنے دنیا میں
یہ مقام اور یہ انعام ابو طالب کا
مصطفیٰ ان کے بھتیجے تو علی نورِ نظر
ہے فرشتوں میں بھی اکرام ابو طالب کا
قبلۂ اہل ولا روئے ابو طالب ہے
مرحبا چہرۂ گلفام ابو طالب کا
انس و جاں کیا ہیں، یہاں حور و ملک بھی دیکھے
با ادب لیتے ہوئے نام ابو طالب کا
دل میں میرے بھی ہے توقیر و عقیدت ان کی
میں بھی ہوں بندۂ بے دام ابو طالب کا
میں بھی تو میکدۂ حیدر و زہرا کا ہوں رند
میرے ہاتھوں میں بھی ہے جام ابو طالب کا
رشک کعبہ ہیں شرف صحن ابو طالب کے
ہے فلک مجد ہر اک بام ابو طالب کا
دو خبر واعظ کج فکر کو جا کر رومیؔ
نام لیتا ہے سر عام ابو طالب کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.