درد و غم کا درما ہیں، مرشدی مہر علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت پیر مہر علی شاہ (گولڑہ/اسلام آباد)
درد و غم کا درما ہیں، مرشدی مہر علی
میرے جانِ جاناں ہیں، مرشدی مہر علی
نوری شمع کی صورت، راہِ حق ہیں رہبر ہیں
کاملوں کی بھی جاں ہیں، مرشدی مہر علی
نام لیتے ہی ان کا، نورِ معرفت بر سے
یوں بھی ہوتے ہیں مہرباں، مرشدی مہر علی
در طریقت، شریعت ہیں زمانے میں یکتا
بیخ کن قادیاں ہیں، مرشدی مہر علی
مرتضیٰ کی نسبت سے مصطفیٰ کی شفقت سے
فخر علم و عرفاں ہیں، مرشدی مہر علی
اِن کی عظمتوں کے راز جس نے پائے کہہ اٹھا
آپ رب کا احساں ہیں، مرشدی مہر علی
طالبِ کرم خالدؔ، در پہ آپ کے حاضر
بھر دیں اس کا بھی داماں، مرشدی مہر علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.