دل میں ہے نور حق کی ضیا آپ کے طفیل
دل میں ہے نور حق کی ضیا آپ کے طفیل
اعزاز یہ ہوا ہے عطا آپ کے طفیل
ویران ہو چلی تھی میری کشتِ زندگی
برسی ہے رحمتوں کی گھٹا آپ کے طفیل
ہر گام پر تھے جبر کے پہرے لگے ہوئے
میں پھر بھی مسکراتا رہا آپ کے طفیل
عصیاں زدہ ہوں پھر بھی مجھے یہ یقین ہے
بخشے گا مجھ کو میرا خدا آپ کے طفیل
خالدؔ رہِ حیات میں تھیں مشکلیں بہت
میں سرخرو ہوا تو ہوا آپ کے طفیل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.