تنہائیوں میں جب بھی پڑھوں نعت مصطفیٰ
تنہائیوں میں جب بھی پڑھوں نعت مصطفیٰ
بخشے مجھے عجیب سکوں نعتِ مصطفیٰ
آنکھوں میں آنسوؤں کے سمندر ابل پڑیں
قرطاس دل پہ جب بھی لکھوں نعت مصطفیٰ
ہر وقت ان کی یاد کے روشن دیے رہیں
بھیجا کروں درود، کہوں نعتِ مصطفیٰ
اپنے نبی کے نام کی مالا جپا کروں
سب کچھ بھلا کے کہتا رہوں نعتِ مصطفیٰ
اے کاش زندگی کو وہ لمحہ بھی ہو نصیب
روضے پہ جا کے جب میں پڑھوں نعت مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.