قطب_الاقطاب_جہاں قطب_الدین
دلچسپ معلومات
منقبت در شان بختیار کاکی حضرت قطب الدین (مہرولی-دہلی)
قطب الاقطاب جہاں قطب الدین
بادشاہ دو جہاں قطب الدین
بختیار ایسے کہاں ہوتے ہیں
جیسے ہیں شاہ شہاں قطب الدین
ذات حق کی ہے نشاں سے عالی
اس کا دیتے ہیں نشاں قطب الدین
وصف باری میں زباں عاجز ہے
لیکن اس کا ہے بیاں قطب الدین
نور حق جلوہ نما ہو نہ جدا
جلوہ فرما ہو جہاں قطب الدین
اوشی و چشتی و کاکی ہیں لقب
تیرے اے جان جہاں قطب الدین
اس خلیلؔ جگر افگار پہ بھی
ذات حق کر دو عیاں قطب الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.