یہ سب پر ہو گیا ہے آشکارا
یہ سب پر ہو گیا ہے آشکارا
ہم اس کے ہو گئے وہ ہے ہمارا
اسی کے ہو گئے واللہ باللہ
کیا ہے دین و دنیا سے کنارا
اسی قاتل کا دیکھو میں نشاں ہوں
نگاہ ناز سے ہے جس نے مارا
سماتا ہے نہیں کوئی نظر میں
اسی کا ہے مجھے ہر دم نظارا
اسی کی ذات ہے جو ہے یہ ظاہر
یہاں کیسا ہمارا اور تمہارا
خلیلؔ اس کا نہ پوچھو مرتبہ تم
شہ خادم نے جس کو ہو سنوارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.