آئینہ_دیدار_خدا روئے_محمد
آئینہ دیدار خدا روئے محمد
اور معنی واللیل ہیں گیسوئے محمد
اس باغ جہاں کا جو تماشا کیا ہم نے
ہر پھول سے آئی ہمیں خوشبوئے محمد
گو سر کو جھکایا ہے طرف قبلہ کے ہم نے
مقصود ہے لیکن خم ابروئے محمد
کچھ ہم کو نہیں جنت فردوس کی خواہش
ہاں ہوئے نصیب اپنے تئیں کوئے محمد
دیکھے وہ خلیلؔ آ کے جمال شہ خادم
دیکھا نہ ہو جس نے رخ نیکوئے محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.