تم ہو محمدؐ سب کے پیارے صلی_اللہ علیک وسلم
تم ہو محمدؐ سب کے پیارے صلی اللہ علیک وسلم
کیسے بسے ہو دل میں ہمارے صلی اللہ علیک وسلم
آدم و شیث اور نوح سلیماں حور و ملائک جن اور انساں
عاشق دل سے سب ہیں تمہارے صلی اللہ علیک وسلم
اس شب خاص میں آپ کا جانا اور ادنیٰ کو مشرف کرنا
انی انا کے سب ہیں اشارے صلی اللہ علیک وسلم
کب ہے ممکن زندہ ہونا لاکھ مسیحا ایسے ہوویں
تیری نگاہ کے جو ہیں مارے صلی اللہ علیک وسلم
مجنوں مفتوں عاشق و شیدا رسوا خوار خلیلؔ ذلیل
دل سے ہے قربان تمہارے صلی اللہ علیک وسلم
کیسی صورت ہے دکھلائی صلی اللہ علیک وسلم
دل میں میرے یہ ہے سمائی صلی اللہ علیک وسلم
آپی ہیں موجود سراپا آپ پہ قرباں جان میری ہو
کیسا وصل اور کیسی جدائی صلی اللہ علیک وسلم
آپی ادھر ہیں آپی ادھر ہیں آپی کا یہ جلوہ ہے
آپی نبی اور آپی خدائی صلی اللہ علیک وسلم
زاہد تو کچھ اور ہے سمجھا اور یہاں انا بشرٌ میں
آپ نے اپنی شان چھپائی صلی اللہ علیک وسلم
حضرت خادم تم پر قرباں دل سے خلیلؔ خستہ ہے
آپ نے صورت خوب دکھائی صلی اللہ علیک وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.