Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہیں خاص میرے آقا صابر علیہ الرحمۃ

خلش بلندشہری

ہیں خاص میرے آقا صابر علیہ الرحمۃ

خلش بلندشہری

دلچسپ معلومات

منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر،اتراکھنڈ)

ہیں خاص میرے آقا صابر علیہ الرحمۃ

جس نے لقب ہے پایا صابر علیہ الرحمۃ

تعریف کیا بیاں ہو ہر اک پہ جو عیاں ہو

ہر شہر میں ہے چرچا صابر علیہ الرحمۃ

کلیر کی جو زمیں ہے جنت سے کم نہیں ہے

یہ فخر تم سے پایا صابر علیہ الرحمۃ

کہتی ہے جس کو خلقت سب آفتابِ تاباں

ہے نقشِ پا تمہارا صابر علیہ الرحمۃ

خدمت میں مجھ کو اپنی بلوائیے شتابی

ہر سال ہے ارادہ صابر علیہ الرحمۃ

کلیر تک ہو رسائی چھڑوائیے ڈِبائی

فرقت نہیں گوارا صابر علیہ الرحمۃ

اب ڈوبتا ہے بیڑا کیجئے مدد خدا را

کافی ہے اِک اشارا صابر علیہ الرحمۃ

تم سے جو ہو سوالی ہر گز پھرے نہ خالی

مقصد ہر اک ہو پورا صابر علیہ الرحمۃ

خلدِ بریں میں گھر ہے کلیر میں اب گذر ہے

ہر اک ہے ان کو کہتا صابر علیہ الرحمۃ

خوش خو و خوش طریقت خضرِ رہ حقیقت

ہر سو بجا ہے ڈنکا صابر علیہ الرحمۃ

مشتاقِ دید آئیں آنکھوں میں اب بٹھائیں

ہے آج جلوہ آرا صابر علیہ الرحمۃ

عبدالصمد تمہارا کہتے جسے خلش ہیں

ہے جان ودل سے شیدا صابر علیہ الرحمۃ

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے