Font by Mehr Nastaliq Web

سراپا شوق بن جائے سلامی ہو تو ایسی ہو

خضر برنی

سراپا شوق بن جائے سلامی ہو تو ایسی ہو

خضر برنی

MORE BYخضر برنی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)

    سراپا شوق بن جائے سلامی ہو تو ایسی ہو

    اٹھائے بھی نہ اٹھے سر غلامی ہو تو ایسی ہو

    بنے محبوب، محبوبِ الٰہی کے شرف دیکھو

    محبت ایک در سے اور دوامی ہو تو ایسی ہو

    فقیری پر امیری کو کیا قربان خسرو نے

    گدائی کی عطا ہے شادکامی ہو تو ایسی ہو

    فرشتے رشک کرتے ہیں بشر کی کیا حقیقت ہے

    کسی کی دوجہاں میں نیک نامی ہو تو ایسی ہو

    معطر ہوں فضائیں ہر طرف اک کیف چھا جائے

    میسر آدمی کو خوش کلامی ہو تو ایسی ہو

    نوازا پیر و مرشد نے خضرؔ کچھ ایسا خسرو کو

    کسی پر ملتفت چشمِ نظامی ہو تو ایسی ہو

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 76)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے