صبح کن آپ کو دیکھ کر مصطفیٰ
صبح کن آپ کو دیکھ کر مصطفیٰ
گنج مخفی ہوا جلوہ گر مصطفیٰ
مانگتا ہوں درِ پاک پر مصطفیٰ
فرصتِ سجدۂ مختصر مصطفیٰ
نور سے نور قوسین میں مل گیا
کیا خبر ہیں کہاں عرش پر مصطفیٰ
بعد سدرہ تجلی نے دکھلائی ہے
آپ کو عرش کی رہ گزر مصطفیٰ
آپ کا ہے وسیلہ وسیلہ بڑا
ہر دعا کا ہے اس میں اثر مصطفیٰ
راہِ ہجرت میں صدیق یوں ہیں رواں
دل میں ہیں مصطفیٰ دوش پر مصطفیٰ
بات کل کی ہے کل کے رسولوں کی بات
آج ہیں مرکزِ ہر نظر مصطفیٰ
جس کہ خوشبو ذرا آپ کی چھو گئی
وہ زمانہ میں ہے دیدہ ور مصطفیٰ
ہیں خدا کے ارادوں کی تکمیل میں
دستِ قدرت شہ بحر و بر مصطفیٰ
آپ رحمت سراپا سراپا کرم
ہے نجات آپ پر منحصر مصطفیٰ
نسبتِ در سے خورشیدؔ روشن ہوا
اس کی نعتیں ہوئیں معتبر مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.