Font by Mehr Nastaliq Web

عشق ہم کو یا رسولِ حق تمہارا ہو گیا

خوشبو علی فقیر

عشق ہم کو یا رسولِ حق تمہارا ہو گیا

خوشبو علی فقیر

MORE BYخوشبو علی فقیر

    عشق ہم کو یا رسولِ حق تمہارا ہو گیا

    عرش سے رتبہ میں اعلیٰ دل ہمارا ہو گیا

    کر دیا دو ٹکڑے انگشت مبارک سے قمر

    ایک دم کے بعد پھر سارا کا سارا ہو گیا

    آپ کی جب سے محبت میں ہوا ہوں میں شہید

    بخششِ روزِ قیامت کا سہارا ہو گیا

    کلمۂ طیب پڑھا جس دم سے میں نے اے فقیرؔ

    جنت الفردوس پر اپنا اجارا ہو گیا

    عفو ہو جائیں گے عصیاں تیرے خوشبوؔ یک قلم

    عالمِ رویا میں گر شہ کا نظارا ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے