دلِ بیمار شیدا ہے تمہارا یا رسول اللہ
دلِ بیمار شیدا ہے تمہارا یا رسول اللہ
خبر تم جلد لو اس کی خدا را یا رسول اللہ
اسے ہے حور و غلماں سے نہ جنت سے غرض شاہا
دلِ ناداں ہے دیوانہ تمہارا یا رسول اللہ
مطالب دین و دنیا کے مرے حاصل ہوں یا حضرت
یہ میری عرض سن لیجے خدا را یا رسول اللہ
بوقتِ جاں کنی ہم کو شفیعِ امتِ عاصی
ذرا اپنا کرا دیجو نظارا یا رسول اللہ
تمہیں ہو شافعِ محشر تمہیں ہو ساقیٔ کوثر
تمہارا رکھتا ہے خوشبوؔ سہارا یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.