Sufinama

خواجۂ_خواجگاں حامیٔ_بیکساں التجا سن لو شاہ_امم کے لیے

فنا بلند شہری

خواجۂ_خواجگاں حامیٔ_بیکساں التجا سن لو شاہ_امم کے لیے

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    خواجۂ خواجگاں حامیٔ بیکساں التجا سن لو شاہ امم کے لیے

    کر دو کر دو کرم مرشد محترم تم کو بھیجا گیا ہے کرم کے لیے

    ہے تمہاری طلب حاصل بندگی اس سے بڑھ کر نہیں ہے عبادت کوئی

    میرے سجدے ہیں اے خواجہ ہندالولی بس تمہارے ہی نقش قدم کے لیے

    نور شاہ نجف میرے خواجہ پیا تیری چوکھٹ پہ ولیوں نے سجدہ کیا

    خالق دوجہاں سے یہ رتبہ ملا تیرے دربار فیض و کرم کے لیے

    شاہ اجمیر میرا مسیحا ہے تو درد مندوں کے دکھ کا مداوا ہے تو

    تیری نسبت کا دامن رہے ہاتھ میں بس دوا ہے یہی رنج و غم کے لیے

    تھامنا ہاتھ اے سید مہرباں ہے ترا کام خواجہ خطا پوشیاں

    لاج رکھنا فناؔ کی معین جہاں حشر میں تاجدار حرم کے لیے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے