میرے دل میں ہے یہ ارمان رسولِ عربی
میرے دل میں ہے یہ ارمان رسولِ عربی
جان ہو آپ پر قربان رسولِ عربی
اللہ اللہ یہ رتبہ یہ بلندی یہ عروج
ہوئے اللہ کے مہمان رسولِ عربی
اک تیری ذاتِ مقدس کی بدولت ہی تو ہے
دہر میں عظمتِ انسان رسولِ عربی
اس کو دنیا بھی ملی دیں بھی اسی نے پایا
جس نے تھاما ترا دامان رسولِ عربی
یہ تیری چشمِ تلطف کا ہے ادنیٰ عجاز
بے نوا ہو گئے سلطان رسولِ عربی
ذاتِ باری کا نہ عرفان ہو جب تک حاصل
نہیں ممکن تیری پہچان رسول عربی
سلکِ انفاسِ محبت سے رفو ہو جائے
اب مرا چاک گریبان رسولِ عربی
اب تو ہوں دور غم و حزن کے گہرے سائے
اب تو ہوں مشکلیں آسان رسولِ عربی
لطف کی ان پہ نظر ہو کہ پریشان ہیں آج
ساری دنیا کے مسلمان رسولِ عربی
تیرا عابدؔ یہ تیری آل کا ادنیٰ خادم
تیرے صدقے تیرے قربان رسولِ عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.