جو رسول ہاشمی کے آستاں تک آ گئے
جو رسول ہاشمی کے آستاں تک آ گئے
وہ حقیقت میں درِ باغِ جناں تک آ گئے
اللہ اللہ زائرینِ ارضِ طیبہ کا مقام
اس زمیں تک آنے والے آسمان تک آ گئے
وہ ابوبکر و عمر عثمان و حیدر بن گئے
جو میرے امی لقب کے آستاں تک آ گئے
اب تو شانِ قیصر و کسریٰ نظر میں ہیچ ہے
اب تو ہم عابدؔ درِ شاہ شہاں تک آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.