Font by Mehr Nastaliq Web

یا رب میری یہ شام و سحر التماس ہے

خواجہ عابد نظامی

یا رب میری یہ شام و سحر التماس ہے

خواجہ عابد نظامی

MORE BYخواجہ عابد نظامی

    یا رب میری یہ شام و سحر التماس ہے

    طیبہ مجھے دکھا! کہ بہت جی اداس ہے

    دنیا میں بھی انہی کے کرم سے ہوں سربلند

    روزِ جزا بھی ان کی شفاعت کی آس ہے

    اللہ نے حبیب کو وہ مرتبہ دیا

    ہر اختیارِ کون و مکاں اُن کے پاس ہے

    دل ان کے ذکرِ خیر سے بھرتا نہیں کبھی

    میرے نبی کے نام میں ایسی مٹھاس ہے

    سرکار کے مقام سے ہیں آشنا وہی

    پہلو میں جن کے قلب حقیقت شناس ہے

    عابدؔ میرا عقیدہ و مسلک ہے بس یہی

    عشقِ رسولِ ہاشمی دیں کی اساس ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے